ریاض/ابوظبی (خلیجی اخبار/سعودی میڈیا) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا، جس کے بعد پہلا روزہ 18 فروری کو رکھا جائے گا۔سعودی حکام کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے مختلف شہروں میں اجلاس منعقد ہوئے۔ حوطہ سدیر میں مرکزی اجلاس ہوا جہاں علما اور ماہرین فلکیات نے شرکت کی۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بھی چاند کی رویت کی گئی۔ مملکت میں مزید 7 مقامات پر بھی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس قصر الحصن میں منعقد ہوگا۔ اماراتی حکومت نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے اور نظر آنے کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔متحدہ عرب امارات میں ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہاں چاند کی رویت مشکل ہوسکتی ہے، تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

