ریاض(بین الاقوامی رپورٹس) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف اس کی فضائی حدود، سمندر یا سرزمین استعمال نہیں کی جائیگی۔ایران نے سعودی عرب کے اس اقدام پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔ سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا کہ ایران سعودی عرب کے اس اعلان کا شکر گزار ہے، جس کے تحت ایران کے خلاف سعودی فضائی، بحری اور علاقائی حدود استعمال نہیں ہوں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں کی ہیں۔گزشتہ روز سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف ترکی الفیصل نے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے سات دورے کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کیلئے قائل کیا اور یہ ان کی اپنی جنگ ہے، جس میں وہ بلا روک ٹوک کارروائی چاہتے ہیں۔

