سعودی عرب، قطر اور ایران نے پاک افغان تناؤ پر تشویش کا اظہار کیا

ریاض/دوحہ/تہران (نمائندہ خصوصی) — سعودی عرب، قطر اور ایران نے پاکستان اور افغانستان میں جاری جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے تحمل، صبر اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعاگو ہیں، جبکہ قطری وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاک افغان کشیدگی خطے کے امن اور استحکام پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، اور ہم دونوں ممالک کے عوام کے امن اور خوش حالی کے لیے پُرعزم ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایران پڑوسی ممالک میں کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ تینوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں