سعودی مارکیٹ میں پاکستانی چاول اعلی معیار کی وجہ سے مقبول:فیصل جہانگیر

پاکستانی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے سیکرٹری جنرل ولید العرینان سے ملاقات کی اس موقع پر سعودی پاکستانی بزنس کونسل کے چیئرمین انجینئرفہد الباشا بھی موجود تھے.

دارالحکومت ریاض میں پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وفد کے سربراہ فیصل جہانگیر نے ملاقات کے دوران بتایا کہ سعودی مارکیٹ میں پاکستانی چاول اپنے اعلی معیار کی وجہ سے مقبول ہے۔ پاکستانی چاول سعودی اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے چاول کی ایکسپورٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ رواں برس پاکستان نے 4 بلین ڈالر مالیت کے چاول ایکسپورٹ کیے .

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چاول کی کاشت میں متوقع اضافے سے آئندہ برس کے آخر تک برامدات 4.5 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی پاکستانی سعودی بزنس کونسل کے چیرمین فہد الباش کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی چاول اور دیگر اشیاء کے لیے وسیع مارکیٹ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی اشیاء سعودی مارکیٹ میں فروغ پائیں ملاقات میں سفارت خانہ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ شگفتہ زرین بھی موجود تھیں.

اپنا تبصرہ لکھیں