ریاض/واشنگٹن(ایس پی اے) —ایران پر اسرائیلی حملے کے بعداس ہنگامہ خیز صورتحال کے تناظر میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعہ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی (SPA) کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی نازک صورتحال، ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تحمل سے کام لیا جائے،کشیدگی میں کمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں،تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کیلئےمشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں.
اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، چین، روس اور دیگر ممالک نے بھی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے مکمل جنگ سے اجتناب، فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل کی ہے۔

