سلمان خان 2 ہزار 900 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں:بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سلمان خان اس وقت 2 ہزار 900 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے سب سے قیمتی اثاثوں میں اُن کا گلیکسی اپارٹمنٹ ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

گلیکسی اپارٹمنٹ کے کے علاوہ وہ ممبئی میں 150 ایکڑ کے ایک فارم ہاؤس اور 3 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی ایک پرائیویٹ یاٹ (کشتی) کے بھی مالک ہیں۔

سلمان خان کا شمار بھارت کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے دبئی میں ایک بیچ ہاؤس خریدا ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے اور اس کے علاوہ وہ برج خلیفہ کے قریب ایک اپارٹمنٹ کے مالک بھی ہے۔

سلمان خان کپڑے، جیولری اور گھڑیوں کے ایک برانڈ کے مالک بھی ہیں جس کی مالیت 235 کروڑ بھارتی روپے ہے، ان کا اپنا ایک ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے اب تک کئی مقبول فلمیں بنائی ہیں۔

علاوہ ازیں، اداکار لگژری گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں اس لیے ان کے پاس کئی قیمتی اور مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔

سلمان خان نے 2012ء میں بھارت میں ایک فلاحی ادارہ بھی قائم کیا تھا جس کا مقصد مستحقین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں