سلمان خان کی 60ویں سالگرہ کی تقریب میں کھانوں کا دلچسپ چناؤ

ممبئی: (کلچرل ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب گزشتہ روز ان کے فارم ہاؤس پان ویل میں شاندار انداز سے منائی گئی۔ تقریب میں قریبی دوست، اہلِ خانہ اور فلم انڈسٹری کی شخصیات سمیت بھارتی کرکٹ کپتان ایم ایس دھونی اور منیش پال بھی موجود تھے۔

تقریب میں کھانوں کے دلچسپ مینو پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ویجیٹیبل اسٹارٹر میں کوٹی کباب، دہی کباب، آلو ٹکی اور بروکلی کباب پیش کیے گئے، جبکہ بنا سبزی والے کباب کی پانچ اقسام بھی شامل تھیں۔ سبزی والے مرکزی کھانوں میں مختلف اقسام کی روٹیاں، دال کی دو اقسام، پنیر کی گریوی اور چاول پیش کیے گئے۔

میٹھے میں گاجر کا حلوہ، گلاب جامن، ربڑی، آئس کریمز اور ملائی ڈیزرٹ کے ساتھ پارسی ڈیزرٹ بھی شامل تھا۔ دیگر اشیا میں پیسٹریز، میکارونز، فرنچ ٹوسٹ کلاسک، ٹیرامیسو اور آلمنڈ بوسٹوک پیش کیے گئے۔ مہمانوں کیلئےفارم ہاؤس پر وینی ٹی وینز کا بھی انتظام کیا گیا۔تقریب کی جگہ کو سفید گلاب سے سجایا گیا اور پس منظر میں دھیمی موسیقی کا انتظام تھا۔ سلمان خان سادہ سیاہ ٹی شرٹ میں کیک کاٹتے ہوئے نظر آئے اور جشن رات بھر جاری رہا۔