برامپٹن، اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)برامپٹن، اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)سن شائن ڈینٹل کلینک کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ اس کے’’فری ڈینٹل ڈے‘‘ کے موقع پر معروف پنجابی گلوکار ہربھجن مان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر برامپٹن ساوتھ سے لبرل جماعت کی طرف سے منتخب رکن پارلیمنٹ سونیاسدھو سمیت متعدد معزز اراکین پارلیمنٹ (MPs) اور اراکین صوبائی پارلیمنٹ (MPPs) بھی شریک ہوئے جنہوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہا اور برادری کی خدمت کے جذبے کی تعریف کی۔

کلینک کی جانب سے منعقدہ یہ دن، برامپٹن کی کمیونٹی کے ان افراد کیلئےوقف تھا جنہیں دانتوں کے علاج کی مفت سہولت درکار تھی۔ سینکڑوں افراد نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور دانتوں کی صفائی، معائنہ اور دیگر ضروری علاج کی سہولت مفت حاصل کی۔سن شائن ڈینٹل کلینک کےڈاکٹرگجندر اہلاوت نے کہا”ہمیں اپنی کمیونٹی کی طرف سے ملنے والے پیار اور اعتماد پر فخر ہے۔ ہمارا مقصد صرف دانتوں کا علاج نہیں بلکہ چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے۔”
یہ دن نہ صرف طبی فلاح کا مظہر تھا بلکہ ثقافتی ہم آہنگی، یکجہتی، اور خدمتِ خلق کی ایک خوبصورت مثال بھی ثابت ہوا۔ایم پی سونیاسدھونے اس موقع پرکہاکہ کینیڈین ڈینٹل کیئر پروگرام کو اب تمام عمر کے افراد کیلئے وسعت دے دی گئی ہے، جس سے کینیڈین شہریوں کو سالانہ اوسطاً 750 ڈالر سے زائد کی بچت ہوگی اور بنیادی ڈینٹل کیئر تک رسائی مزید آسان بنے گی۔رکن پارلیمنٹ امرجوت سندھو، برامپٹن نارتھ-کیلیڈن سےلبرل جماعت کی رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا،برامپٹن شہرکے میئرپیٹرک برائون ،رکن صوبائی پارلیمنٹ نیناٹانگری،نسیم بیگ ،کرنل(ر)یحییٰ،راجہ شفیق اوراشرف خان لودھی نے خصوصی طورپرتقریب میں شرکت کی۔

