سنٹرل پارک کے تعاون سےندیم چیمہ پروڈکشن کی فلم’باپ‘کاپریمئم شو

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنٹرل پارک لاہورکے تعاون سے آج گلبرگ کے مشہورسنیماہائوس میں ندیم چیمہ پروڈکشن کی فلم’باپ‘کاپریمئم شومنعقدکیاگیا۔فلم کامرکزی کردارفلم سٹارمعمررانانے اداکیاہے جبکہ دیگرکاسٹ میں ثناگل،ناصرمحموداورہادی شامل ہیں ۔

فلم’باپ‘کے شاندارپریمئم کے موقع پرمعروف ہدایتکارسیدنورنے خصوصی شرکت کی فلم کی موسیقی نعیم وزیرکی ہے ۔اس موقع پراویس روف پروڈکشن کی آنے والی فلم ’سی لم‘میں ولن کاکردارکرنے والے آغا سکندرخان نے خصوصی طورپرشرکت کی۔’سی لم ‘ کے مصنف اورہدایتکار ابو علیحہ ہیں۔

فلم’باپ‘کےپریمئم میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نےشرکت کی جن میں فلم سٹارمیرا،فلم سٹارلیلیٰ،ثناگل،شہریارچیمہ،محمدعلی موٹو ،کاشف ضمیراورآغاانزی سنگرنے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں