سنگجانی جلسہ : پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مزید مقدمات درج

پاکستان تحریک انصاف کے تحت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ عام کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کیخلاف مزید مقدمات درج کرلیے گئے۔ مزید دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 7ہوگئی۔

ایک مقدمہ سنگجانی اور تھانہ رمنا میں درج کیا گیا ہے، سنگجانی تھانے کے مقدمے میں دہشت گردی اور امن عامہ قانون کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔مذکورہ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں عامر ڈوگر، اویس، سید شاہ احمد، نسیم علی، یوسف خان سمیت60 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نامزد ملزمان نے جلسے کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو مارا پیٹا اور فائرنگ کی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تھانہ رمنا میں درج دوسرے مقدمے 25 افراد کو نامزد کیا گیاہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں اور پتھروں سے مسلح پی ٹی آئی کارکنوں نے جی 11 میں روڈ بلاک کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں