سوئٹزر لینڈ :سوئٹزر لینڈ یو این جنیوا بروکن چیئر کے سامنے پاکستانی نژاد سندھی ہندو برادری کا پریہ کماری کی جبری گمشدگی پر بھرپور احتجاج،احتجاج میں انسانی حقوق کی تنظمیوں کی شرکت .یو این جنیوا کے سامنے پاکستانی سندھی ہندو کمیونٹی کا پریہ کماری کی گمشدگی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ہندو کمیونٹی نے پاکستانی گورنمنٹ اور اسٹیبلشمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پاکستان میں بسنے والی ہندو اقلیت غیر محفوظ ہیں ہر روز ہمارے لوگوں اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شرکا کا کہنا تھا ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور سندھ ہماری دھرتی ہے ہمارے آباؤ اجداد یہاں ہیں۔ پریہ کماری کو لاپتہ ہوے کافی دن گزر چکے ہیں لیکن حکومتی ارکان کی پر اسرار خاموشی اس چیز کی گواہی دے رہی ہے پاکستان میں اقلیتوں کی کوئی جگہ نہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا پاکستان اس وقت انسانی حقوق کی پامالی میں ان چند ممالک کے فہرست میں آ رہا ہے جہاں انسانی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ ہم یو این جنیوا کے سامنے کھڑے ہو کر مطالبہ کر رہے ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور جو سلوک ہم سے روا رکھا جا رہا ہے اس پر نظر ثانی کی جائے اور ہندو برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ہمارے گمشدہ لوگوں اور خاص طور پر پریہ کماری کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔