پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان گزشتہ دنوں اٹلی میں چھٹیاں گزارنے کی غرض سے موجود تھی، جہاں سے انہوں نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر صارفین اداکارہ کی نانی کو یاد کرنے لگے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اٹلی میں گزارے چند یاد گار دنوں کی جھلکیاں شیئر کی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں بطور وی جے قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تو کامیابی ان کے قدم چومتی گئی۔ اس وقت ان کے انسٹاگرام پر 11.1 ملین فالوورز ہیں۔گزشتہ برس دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہر دل عزیز اداکارہ گزشتہ دنوں اٹلی میں موجود تھی۔غالباً وہ اٹلی میں آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے لیے پاکستان کے پہلے پروجیکٹ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ کے لیے ہوں۔اسی دوران انہوں نے اٹلی کے سیر سپاٹوں کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ مغربی لباس میں نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ کو مغربی طرز کے لباس میں دیکھ کر ان کے چاہنے والے ان سے ناراض ہوگئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔ ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش آپ کی نانی آج زندہ ہوتی، جو بغیر آستین کے کپڑے پہننے نہیں دیتی تھیں۔