سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کی پروازیں معطل کر دیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے بیڑے میں موجود طیاروں کو پرواز کے قابل رکھنے میں ناکامی کے باعث سیرین ایئر کی کمرشل پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔

CAA کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایئرلائن مقررہ کم از کم فلیٹ سائز کی دیکھ بھال کیلئےضروری ضوابط کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس وقت اس کے پاس کوئی بھی قابلِ پرواز طیارہ موجود نہیں ہے۔سی اے اے نے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے اور ایئرلائن کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ سرٹیفکیٹس کو فوری طور پر دستخط کنندہ کے حوالے کرے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سیرین ایئر محفوظ فضائی آپریشنز کیلئے درکار صلاحیت برقرار رکھنے سے قاصر ہے، جیسا کہ پی سی اے اے کے قواعد و ضوابط میں بیان ہے۔سیرین ایئر سے تبصرے کیلئےرابطہ کیا، لیکن ایئرلائن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔یہ اقدام فضائی حفاظت اور مسافروں کے مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں