سوناکشی اور ظہیر ایک دوسرے کیلئے بنے ہیں، شتروگھن سنہا

بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ایک دوسرے کےلیے بنے ہیں۔

شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے 23 جون کو ظہیر اقبال سے شادی کی تھی، دونوں 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کے موقع پر پرستاروں کی طرف سے سنہا خاندان کو مبارکبادوں کا بھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس سے متعلق شتروگھن سنہا نے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کے لیے موصول ہونے والی محبت اور مبارکبادوں کا شکریہ ادا کیا۔

شتروگھن سنہا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ “آپ سب کا تہنیتی پیغامات، محبت اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔”

انہوں نے لکھا کہ میں سب سے زیادہ ارون شورے، یَشونت سنہا اور رویش کمار سے متاثر ہوا ہے جنہوں نے ‘ایک دوسرے کےلیے بنے’ اس جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے لیے پیغامات بھیجے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں