راولپنڈی(نامہ نگار)سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالغفور انجم کو سینٹرل جیل فیصل آباد میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد بیگ کو اڈیالا جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 12 جیل افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

