سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئےمقرر کردیا۔ جسٹس امین الدین خان نے ازخود نوٹس کی سماعت کیلئے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا، بینچ 9 دسمبر کو ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں مٹھی اسپتال سندھ میں بچوں کی اموات کا کیس بھی سماعت کیلئےمقرر کیا گیا ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ 9 دسمبر کو سماعت کرے گا۔پاکستانی صحافی ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں کینیا میں پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں