ملازمین چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج، وزیر کھیل کا کسی ملازم کو فارغ نہ کرنے کا اعلان
آمدن بڑھانے کیلئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سہولیات کے نئے ریٹس مقرر کرنے کا فیصلہ
ہاکی کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، جنرل باڈی کے اجلاس میں ڈی جی کی مالی معاملات پر بریفنگ

لاہور(رپورٹ، محمد بابر بیوروچیف) ماضی میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کرنے والا سپورٹس بورڈ پنجاب شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا، ملازمین چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج،صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ترین فیصلے کیے گئے.
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھردی نے اجلاس کو بریفنگ دی، صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی مسائل کے باوجود کسی بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازم کو نہ نکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،میرے سامنے ملازمین نکالنے کا ایجنڈا رکھا گیا تھا جو میں نے منظور نہیں کیا.

ملازمین دل لگا کر سپورٹس کی ترقی کیلئے کام کریں،ہاکی ترقی کیلئے ایمرجنسی ڈیکلیئر کرتے ہیں،قومی کھیل کی بحالی کیلئےہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، سکولز میں سپورٹس پیریڈ کی بحالی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے مل کر کوشش کررہے ہیں، سپورٹس پیریڈکی بحالی سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے،سپورٹس میں حصہ لینے والے بچوں کو سپورٹس کے مارکس دینے کی سفارش کی جائے گی.
سپورٹس کی ترقی کیلئے ایمرجنگ پلیئر کارڈ متعارف کرانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کی تمام سپورٹس سہولیات کھلاڑیوں، سپورٹس فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز کیلئے فری ہوں گی،سپورٹس سہولیات میں پرائیویٹ ایونٹس پر 10فیصد ریٹس بڑھائے جائیں گے،سپورٹس سہولیات کے نام تبدیل کرنے کے حوالے سے سیکرٹری سپورٹس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے.

سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس کنسلٹنٹ اور ٹیکنیکل سٹاف کی سروس کے حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ریگویشن ڈیپارٹمنٹ کے ارکان پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی،سوئمنگ میں بچوں اور بڑوں کیلئے علیحدہ علیحدہ کوچز تعینات ہوں گے۔اجلاس میں کھیلوں کی سہولتوں کی بہتری، کھیلوں کے پروگرامز کو مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا،اجلاس میں کھیلوں کی سہولتوں کی رکنیت کی منسوخی کیلئے نئی پالیسی، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور کی سہولتوں کے نئے ریٹس،پنجاب گیمز میں ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن (خواتین) کے ایونٹس کیلئے7 لاکھ روپے اضافی انعامی رقم، موجودہ کھیلوں کی سہولتوں کے نام رکھنے یا نئے نام رکھنے کیلئےکمیٹی کی دوبارہ تشکیل ودیگر کی منظوری دی گئی ہے.
اجلاس میں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے معاملات پر انکوائری کمیٹی کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے مالی معاملات پر بھی بریفنگ دی ہے، اجلاس میں ایم پی اے محمد اجمل خان چانڈیہ،ارشد ستار، خواجہ جنید، کنیئرڈ کالج سے عمارا رباب، ادریس حیدر خواجہ،بورڈ آف ریونیو، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،پی اینڈ ڈی،فنانس،لوکل گورنمنٹ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم نے شرکت کی۔

