سپورٹس جرنلسٹس اور کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں ، ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے:ارشد انصاری

لاہور( رپورٹ: محمد بابر ) ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے حوالے سے پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور لاہور پریس کلب کے تعاون سے دنیا بھر میں اسپورٹس جرنلسٹس کی خدمات کے اعتراف میں لاہور پریس کلب میں کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس اور کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں حکومت کو ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلسٹ کا اہم کردار ہوتا ہے ینگ ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے اور ان کو گروم کرنے کی ذمہ داری بلا شبہ اسپورٹس ایسوسی ایشنز کی ہوتی ہے لیکن کھلاڑیوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے اور اسٹار بنانے میں اسپورٹس جرنلسٹس کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد بابر نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوۓ ینگ ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔انٹر نیشنل ہاکی کے سابق کھلاڑی اور یو بی ایل کے سپورٹس سربراہ نسیم قریشی ،لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن اور پی ایس جے ایف کے ایگزیکٹو ممبر عمران شیخ ، طاہرچوہدری، پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات محمد قیصر چوہان،سیکرٹری فنانس عبدالقیوم،پی ایف یو جے کے سابق خازن اور سینئر جرنلسٹ مخدوم بلال،پاکستان ریلوے کے پبلک ریلیشنز آفیسر اعجاز الحسن شاہ،چیولین تھرو کے ایشیئن گولڈ میڈلسٹ یاسر سلطان،واپڈا این ٹی ڈی سی کے ڈائیریکٹر پی آر شوکت علی اور مینجر پی آر ابراہیم لکی نے دنیا بھر میں اسپورٹس جرنلسٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی اسپورٹس کیلۓ گراں قدر خدمات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں