سپیشل اولمپک میں پاکستانی کھلاڑیوں کی سپیشل پرفارمنس

سو میٹر ریس میں آفاق احمد نے ملک کیلۓ ایک اور گولڈ میڈل جیت کر تعداد آٹھ تک پہنچا دی

لاہور (بیورو رپورٹ) 12 ویں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز میں تمغوں کے حصول اور برتری حاصل کرنے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی پیشقدمی کا سفرکامیابی سے جاری ہے۔ 100 میٹر سنو شوئنگ ریس میں پاکستان کے آفاق خان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

متحدہ عرب امارات کے احمد الجیلانی دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی اور تیسرے نمبر پر آنے والے منگولیا کے امربولڈ منخدول نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

سنو شوئنگ میں مردوں کی 4×100میٹر ریلے ریس میں کنیڈا کے کھلاڑیوں نے گولڈ جبکہ پاکستان کے معظم اقبال، عبدالصبور، محمد آفاق اور علی رضا نے سلورمیڈل جیتا چین کے ایتھلیٹس تیسرے نمبر پرأئے سنو شوئنگ میں خواتین کی 4×100 میٹر ریلے ریس میں کینیڈا پہلے اورپاکستان کی اقراء اکرم۔ تبسم ناصر۔ شاہ گلون اور مناہل نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ جیتا چائنیز تائپے نے برونزمیڈل اپنے کیا.

اسپیشل اولمپک ورلڈونٹرگیمز میں کراس کنٹری سکینگ اورسنوشوئنگ کے ایونٹس میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹس 3 گولڈ۔ 3 سلور اور 2 برونزمیڈلز کے ساتھ مجموعی طورپر ابتک 8 تمغے جیت چکے ہیں کل ایونٹ کے أخری روز 400 میٹر کی ریس ہو گی جس میں پاکستان معظم اقبال۔صبوراحمد اورعلی رضا جبکہ خواتین میں اقراء اکرام اور مناہل ایکشن میں نظرأئیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں