سپیشل اولمپک ونٹر گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

منیب الرحمٰن اور معظم اقبال نے گولڈ جبکہ روینہ قربان نے سلور میڈل اپنے نام کیا

ٹیورین (جنگ نیوز کینیڈا) پاکستان کے منیب الرحمن اور معظم اقبال نے 12 ویں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز کے کراس کنٹری سکینگ اور سنو شوئنگ ریس میں گولڈ میڈل جیت لئے۔ ایونٹ میں منیب الرحمٰن نے اٹلی کے شہر ٹورین میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا جبکہ پاکستان کی روینہ قربان نے خواتین کی 50میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

معظم اقبال نے 800 میٹر سنوشوئنگ ریس میں گولڈ میڈل جیتا۔ گولڈمیڈلسٹ اور خیبرپختونخواہ کے شہرصوابی سے تعلق رکھنے والے منیب الرحمن کاکہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ ونٹر گیمز میں حصہ لیا ہے جس کیلئے پچھلے سات سال سے تیاری کررہا تھا میرے کوچز شمائلہ ارم اور محمد سلیم نے میری ٹریننگ پر بھرپورتوجہ دی خواہش ہے کہ آنے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے مزید میڈلز جیت سکوں ورلڈونٹرگیمز میں سنو شوئنگ 200 میٹر کی ریس میں پاکستان کے صبور احمداورعلی رضا نے کانسی کا تمغہ جیت لیامناہل نے چوتھی۔تبسم ناصر اورشاہ گالون پانچویں۔آفاق خان: چھٹی اوراقرا اکرم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں