سکھوندر سنگھ فلمی گانے کی 2 روپے فیس لینگے

بالی ووڈ کے معروف گلوکار سکھوندر سنگھ نے فلمی گانے کےلیے 2 روپے فیس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’چل چھیایا چھیایا، رمتا جوگی، لائی وی نا گئی اور جے ہو جیسے گانوں کو آواز دینے سکھوندر سنگھ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ فلموں گانوں کے لیے موٹی فیس وصول کرتے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں گلوکار نے اب سے فلمی گانے کےلیے 2 روپے فیس لینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ یہ افواہ ہے کہ میں فلمی گانے کے لیے بہت بڑی رقم چارج کرتا ہوں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ فلموں کا بجٹ بڑھا ہے تو کیا وہ بھی اپنے گانوں کے لیے بہت زیادہ پیسے لیتے ہیں؟ اس پر سکھوندر سنگھ کا جواب حیرت انگیز تھا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ نئے میوزک کمپوزر اور فلم میکر کے پاس یقینی طور پر اچھی کہانی اور اچھا میوزک ہوگا لیکن وہ میرے معاوضے کی افواہ سن کر بھاگ جاتے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے گانے کی فیس کے حوالے سے صاف اعلان کردوں، پہلے میرا ارادہ تھا کہ فلمی گانے کی صفر روپے فیس لوں گا۔

سکھوندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ میں نے اس بارے میں وکلاء سے مشاورت کی، جنہوں نے کہا کہ صفر روپے ٹیکنیکلی طور پر لکھے نہیں جاسکتے تو میں نے ایک روپیہ کہا تو وہ ہنس پڑے اور تو میں کہا کہ 2 روپے تو ٹھیک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سابقہ معاہدے جن میں 10 لاکھ اور 11 لاکھ فیس درج تھی، وہ واپس کردیے ہیں، فیصلہ کیا کہ فلم چاہیے او ٹی ٹی پر یا پھر تھیٹر پر ریلیز ہوں، میں نے رقم نہیں لینی۔

انہوں نے کہا کہ میں مالی طور آسودہ زندگی گزار رہا ہوں، میں نے واضح کردیا کہ مجھے پیسے نہیں چاہئیں، بس مجھے اچھا گانا دیں، رقم میں پرائیویٹ کنسرٹس کی پرفارمنس سے کمالوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں