اسلام آباد(نامہ نگار) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق، مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 آسامیاں مختص کی گئی ہیں، جن میں 247 نئی اور 117 گزشتہ سالوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اوپن میرٹ پر 214 نشستیں، خواتین کے لیے 32 جبکہ اقلیتوں کے لیے 118 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
“صوبائی کوٹہ کے تحت”
پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں
خیبرپختونخوا کیلئے 48
بلوچستان کیلئے 31
سندھ (دیہی) کیلئے 32
سندھ (شہری) کیلئے 29
سابقہ فاٹا کیلئے 15
آزاد کشمیر کیلئے 8
اور گلگت بلتستان کیلئے 4 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق، سی ایس ایس 2024 کے نتائج کے بعد اہل امیدواروں کو مختلف گروپس میں الاٹمنٹ دی جائیگی۔

