سیاسی جماعتیں سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے سے روکیں: سینیٹر پرویز رشید

اسلام آباد(نامہ نگار)سینیٹر پرویز رشید نے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے کوشش کرنے کی اپیل کر دی۔پرویز رشید نےٹی وی پروگرام میں گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی کیلئے سیاسی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، سیاسی حمایت صوبائی حکومت سے ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر دہشت گردوں کی سہولت کار ہو تو کارروائی کے مقدس فریضے کو سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو کیا جواب دیں گے کہ ہم نے دہشت گردی کے سہولت کاروں کو وزارت اعلیٰ کیلئےنامزد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نامزد وزیر اعلیٰ کا نعرہ تھا عمران نہیں پاکستان نہیں، وہ تو ایسا وزیر اعلیٰ چن کر لائے ہیں جو پاکستان پر حملہ آور ہوتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنا ہمارا فرض ہے، ن لیگ اور خیبر پختونخوا کی جمہوری جماعتوں کو اس فتنے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں