ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں۔ اہل خانہ نے تسکین ظفر کے انتقال کی تصدیق کردی۔
دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
انکا کہنا تھا کہ تسکین ظفر باصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں۔
وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے بھی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔