سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کردیےہیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کے کارنامے ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں