شامی حکومت اور کرد فورسز میں جامع معاہدہ طے

دمشق (خبر ایجنسی) شام کی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان ایک جامع معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت کرد فورسز اور ان کی انتظامیہ کو بتدریج مرکزی ریاست میں ضم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شامی سیکیورٹی فورسز شمال مشرقی شہروں حسکہ اور قامشلی میں تعینات ہوں گی جبکہ شامی ڈیموکریٹک فورسز سے تین شامی فوجی بریگیڈز تشکیل دی جائیں گی۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کرد اکثریت والے شمالی علاقے کوبانی کے لیے بھی ایک الگ بریگیڈ قائم کی جائے گی۔