شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بھی بوائے فرینڈ ڈھونڈ لیا

بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کی بیٹی، اداکارہ سہانا خان نے بھی بوائے فرینڈ ڈھونڈ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان آج کل لندن میں موجود ہیں اور اپنے بوائے فرینڈ، نیٹ فلکس شو ’آرچیز‘ کے ساتھی اداکار آگستیا نندا کے ساتھ پارٹیاں کر رہی ہیں۔سہانا خان ان دنوں لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
اس دوران سہانا خان کے ساتھ اِن کے بوائے فرینڈ، بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا بھی موجود ہیں۔

بالی ووڈ کی اس نئی جوڑی کی ایک نجی تقریب سے متعدد تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اِنہیں ایک نائٹ کلب میں پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سہانا خان بھی والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری کو جوائن کر چکی ہیں، سہانا خان نے 2023 ء میں نیٹ فلکس فلم ’آرچیز‘ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

’آرچیز‘ کے بعد اداکارہ اپنے والد کے ساتھ اپنی پہلی تھیٹر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں