’شاہد کپور اور ترپتی دمری فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے‘

بالی ووڈ ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم میں شاہد کپور اور ترپتی دمری جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور تجربہ کار فلمساز وشال بھردواج کی فلم میں نوجوان اداکارہ ترپتی دمری کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

شاہد کپور نے کامیاب فلموں ’رنگون‘، ’حیدر‘ اور ’کمینے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ترپتی دمری نے رنبیر کپور کی سپر ہٹ فلم ’اینیمل‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔ انسٹاگرام پوسٹ میں فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے بتایا کہ ’میں باصلاحیت ڈائریکٹر اور پیارے دوست وشال بھردواج کے ساتھ فلم بنانے جارہا ہوں۔

ساجد نے لکھا کہ فلم ناڈیاڈ والا گرینڈ سن انٹرنیٹمنٹ کے بینر تلے بنائی جائے گی جس میں شاہد کپور اور ترپتی دمری شامل ہوں گے۔تاہم ابھی فلم کا ٹائٹل اور اس کے دیگر کرداروں کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے اور نہ ہی پروڈیوسر نے اس سے متعلق مزید کچھ بتایا ہے۔

کام کے محاذ پر شاہد کپور نے آخری مرتبہ امیت جوشی اور آرادھنا شاہ کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ میں کریتی سینن کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ ان کی آنے والی ایکشن فلم ’دیوا‘ ہے۔دوسری جانب ترپتی دمری وکی کوشل کی فلم ’بیڈ نیوز‘ میں شامل تھیں اور ان کی آنے والی فلموں میں بھول بھلیاں تھری، دھڑک ٹو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں