رباط(عرب میڈیا، خبر ایجنسیاں)مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ملک کی 655 میل طویل ساحلی شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شاہ محمد ششم کی جانب سے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک جانے والی ساحلی شاہراہ کا نام ڈونلڈ جے ٹرمپ شاہراہ رکھا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں اس فیصلے پر شاہِ مراکش محمد ششم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عظیم اعزاز پر ان کے شکر گزار ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی اس شاندار شاہراہ پر سفر کرنے کا موقع ملے گا۔

