شفیلڈ :ھاوس آف لارڈز کیلئے تاحیات رکن لارڈ شفاق محمدنے حلف اٹھالیا

شفیلڈ (نامہ نگار)برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا سیاست کے اندر کامیابیوں کا سلسلہ جاری اپوزیشن پارٹی لبرل ڈیموکریٹس کیطرف سے برطانیہ کے شہر شفیلڈ سے برطانوی ھاوس آف لارڈز کیلئےمنتخب ہونے والے تاحیات رکن لارڈ شفاق محمد نے اپنے عہدے کا حلف برطانیہ کے اپر ھاوس ھاوس آف لارڈز میں اٹھا لیا .

لارڈ شفاق محمد برطانیہ کی پارلیمنٹری تاریخ میں پہلے ممبر ھاوس آف لارڈز ہونگے جنھیں لارڈ محمد کے نام سے پکارا اور لکھا جائے گا برطانیہ میں طاقتور حلقے نہیں چاہتے تھے کہہ شفاق انھیں لارڈ محمد کے نام سے پکارا جائے جسکو لیکر شفاق محمد کے حلف کو لیکر بھی تاخیر ہوئی بالاآخر برطانوی طاقتور حلقوں کو انھیں یہ ٹائٹل دینا ہی پڑا برطانیہ میں کسی بھی شخص کو اسکے سر نام یعنی اسکے نام کے آخری حصے سے پکارا جاتا ہے.

لارڈ محمد کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع میرپور تحصیل چکسواری سے ہے اور وہ کم عمری میں والدین کے ہمراہ برطانیہ ہجرت بہتر مستقبل کی تلاش میں پہنچے تھے انہوں نے برطانیہ میں ہی تعلیم حاصل کی اور عملی سیاست میں بھی حصہ لیا شفاق محمد شفلڈ سٹی کونسل میں لبرل ڈیموکریٹس کیطرف سے لیڈر آف دی کونسل بھی رہے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کیطرف سے یورپین پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں.

گزشتہ برس لبرل ڈیموکریٹس نے انکی سیاسی خدمات کے صلہ میں ٹینزلے شفیلڈ سے برطانوی ھاوس آف لارڈز کیلئے منتخب کیا تھا برطانوی پارلیمنٹ میں شفاق محمد لبرل ڈیموکریٹس کے پلیٹ فارم سے دوسرے کشمیری ممبر ھاوس آف لارڈز منتخب ہوئے ہیں اس سے قبل لارڈ قربان ممبر ھاوس آف دی لارڈز ہیں جنکا تعلق بھی آزادکشمیر سے ہے لارڈ شفاق محمد کی اس کامیابی پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے انھیں مبارکباد دی ہے اور اسے پاکستانیوں اور کشمیریوں کی برطانیہ میں بڑی کامیابی قرار دی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں