شمائلہ عمران فاروق کی نماز جنازہ لندن میں ادا، میت پاکستان بھجوانے کے انتظامات

لندن(نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ اور سابق رکن سندھ اسمبلی شمائلہ عمران فاروق کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق شمائلہ عمران فاروق کی میت پاکستان بھجوانے کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، ان کی تدفین کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں اپنے والد کے پہلو میں کی جائے گی۔یاد رہے کہ شمائلہ عمران فاروق جمعہ کو لندن کے ایک مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔