نیو یارک( جہانگیر لودھی سے)امریکہ کی ریاست شکاگو کے یونائیٹیڈ سنٹر میں ڈیموکریٹ نیشنل کنونشن DNC 19اگست سے شروع ہو گیاہے جو اگست 22 تک جاری رہے گا ۔
شکاگو میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف نیشنل کنونشن 19 اگست سے شروع ہو گیاہے.3دن جاری رہنے والے اس کنونشن میں امریکہ بھر سے پچاس ہزار کے قریب افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے چار ہزار سے زیادہ ڈیلی گیٹز Delegates نمائندوں کی شرکت متوقع ہے ۔
امریکی انتخابات میں 80 دن سے کم وقت باقی ہے ، اس کنونشن میں ڈیمو کریٹ پارٹی امرکیہ کی نائب صدر کملا ہیرس کو باقائدہ امریکی صدر کے لئے اپنا صدارتی امیدوار اور ٹم والیز Tim Walz کو نائب صدر کے لئے نامزد کرنے اعلان کرینگے ۔واضع رہے کہ چند ہفتے قبل کملا ہیرس کو ڈیموکریٹ پارٹی نے آن لائین ووٹنگ کے ذریعے صدرارت کی امیدوار نامزد کیا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا ۔
اس کنونشن میں امریکی صدر بائڈن ، ڈیموکریٹ پارٹی کے سابق صدر بل کلنٹن ، سابق صدر باراک اوبامہ ، ہیلری کلنٹن ، میشال اوبامہ کے علاوہ مختلف ریاستوں کے گورنرز ، مئیرز اور پارٹی لیڈران اور اہم شخصیات خطاب کرنیگے ۔نومبر 2024 کے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کا یہ کنونشن بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں ریپبلکن پارٹی کے نامزد صدراتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کا کملا ہیرس کے ساتھ بہت کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔
یہ کنونشن 22 اگست جمعرات تک جاری رہے گا ، کنونشن کے آخری دن 22 اگست کو کملا ہیرس اپنی نامزدگی کے بعد پارٹی اراکین اور امریکی عوام سے خصوصی خطاب کرینگی ۔کنونشن سنٹر کی عمارت کے سامنے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس میں غزہ کے مظالم فلسطینیوں کی طرف سے ہر روز پرُ زور مظاہرے کرنے کا اعلان اہم ہے ۔اس وقت کملا ہیرس کو جند ریاستوں میں ٹرمپ پر واضع سبقت حاصل ہے ۔ دونوں پارٹیوں کے صدرارتی امیدوار انتخابی مہم میں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔