لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں وقت کی پابندی نہ کرنا قومی ٹیم کو مہنگا پڑگیا۔قومی ٹیم کو مقررہ وقت میں دو اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہےپاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سست رفتاری مہنگی پڑ گئی جس کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔قومی ٹیم کو مقررہ وقت میں دو اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ میچ ریفری کی جانب سے کیا گیا، جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے تحت سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کرنے کے مجاز ہیں۔اننگز کے آخری اوورز میں کیوی بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث قومی ٹیم کے باؤلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث کپتان محمد رضوان کو بھی فیلڈ کھڑی کرنے میں تاخیر ہوتی رہی۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز جاری ہے، جس کا دوسرا میچ کل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

