لاہور (نمائندہ خصوصی)مسٹراینڈمسز محمد سعید اختر کے صاحبزادے شہریار سعید کی شادی خانہ آبادی مسٹراینڈمسز ہمایوں قیصرکی بیٹی نرمین ہمایوں کے ساتھ لاہورکے بیلاوزٹامارکی ہنی ووڈفارمز میں خوش اسلوبی سے انجام پا گئی، بارات کی اس تقریب میں کرنل بلال،راناوحید،احمدخان،”جنگ نیوزکینیڈا”کے ایڈیٹرانچیف اشرف لودھی، “SKANS ACCOUNTANTS” کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعامرقریشی اورشاہدقریشی سمیت عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

خاندانی ذرائع ارشاداکبر،ڈاکٹرشفیق اصغر،احمدندیم بٹ،فاروق چودھری،اسدنیازی،کلیم احمداورسیدعلی عاصم کے مطابق شادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ولیمہ آج 4 جنوری کووزٹا فارمز بحریہ ٹاؤن لاہور میں ہوگا، تقریب میں مہمانوں کا استقبال رات 7 بجے جبکہ عشائیہ 8 بجے پیش کیا جائیگا۔ولیمہ کی تقریب میں بڑی تعداد میں معزز مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ اہلِ خانہ کی جانب سے دوستوں، عزیزوں اور احباب کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

