شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ریاض(بیورورپورٹ)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان آج ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کو لاحق خطرات پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے کیلئے تمام تر سفارتی، سیاسی اور بین الاقوامی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر میکرون نے اس امر پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی فوجی محاذ آرائی عالمی امن، معیشت اور انسانی جانوں کیلئےتباہ کن نتائج کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا تمام معاملات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے قیام کیلئے مشترکہ مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں