ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے اور پھر ایئر بیس سے بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق دبئی روانگی کے بعد جہاز سے اترتے ہوئےچھوٹی سیڑھی میں پھنسنے سے صدر زرداری گر پڑے تھےاورگرنے کے باعث انکا پاوں دو جگہ سے فریکچر ہے.ہسپتال میں پلاسٹر کے لگانے بعد گھر منتقل کردیا گیا تھا.پلاسٹر ایک ہفتے بعد تبدیل ہونے کا امکان ہے.ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے دبئی میں اپنے نواسوں اور بختاور بھٹو سے ملاقات بھی کی اس کے بعد وطن واپسی کیلئےروانہ ہوئے اور خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔
دریں اثنادبئی میں قیام کے دوران پاکستان اور غیر ملکی سفارتکاروں کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں.صدر آصف زرداری کیلئے سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری کی طرف سے گلدستہ پیش کیاگیا. آصف زرداری کو جلد صحتیابی کی دعاؤں کے ساتھ گلدستہ پہنچنے لگے.کئی پاکستان کاروباری شخصیات نے بھی صحت یابی کے پیغامات پہنچائے گئے.