ڈیلس: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوٹو شوٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے اس بات پر اعتراض کردیا کہ وہ بولر نہیں آل راؤنڈر ہیں۔
منتظمین نے شاہین شاہ آفریدی کو فوٹو شوٹ کے دوران کارڈ کے ہمراہ تصویر کھینچوانے کا کہا تو اس پر ان کے نام کے ساتھ بولر تحریر تھاجس پر وہ شدید برہم ہوگئے۔
انہوں نے شکایت کی کہ میں ایک آل راؤنڈر ہوں، آپ نے میرے نام کے آگے صرف بولر کیوں لکھا ہے؟۔اس بات پر انہوں نے آئی سی سی میڈیا ٹیم کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا۔