صنم جاوید کی بار بار گرفتاری غیر قانونی قرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی بار بار گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ صنم جاوید بلوچستان پولیس کو مطلوب نہیں ہیں، وہ اب ایک آزاد شہری ہے، انہیں کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، وہ واپس اپنے صوبے اور گھر جا سکتی ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے استفسار کیا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے، آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی ؟ جس پر وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں