موغادیشو(ایجنسیاں)صومالیہ کی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام سیکیورٹی، دفاعی اور تجارتی معاہدے منسوخ کر دیے ہیں۔ کابینہ کے مطابق متحدہ عرب امارات صومالیہ کی وحدت، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
صومالی کابینہ نے مزید کہا کہ امارات کی مداخلت اور سرگرمیاں آزاد اور خود مختار ملک کیلئے خطرہ ہیں اور دیگر ممالک کی خود مختاری کے احترام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ صومالیہ کے پاس امارات کی مبینہ مداخلت اور سرگرمیوں کے حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔منسوخی کے تحت صومالیہ نے امارات کے ساتھ تین بندرگاہوں کے معاہدے بھی منسوخ کر دیے ہیں جبکہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے تمام معاہدے بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔

