ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ انتہائی افسوناک ہے:بیرسٹر ڈاکٹر سیف

حکومت خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان نے کہا کہ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ انتہائی افسوناک ہے، شہیدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا، پھر مسافر قافلوں کو دونوں اطراف سے نشانہ بنایا گیا، 200 کے قریب گاڑیاں شامل تھیں جن کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک 33 افراد کی شہادت ہو چکی ہے جب کہ 19 افراد شدید زخمی ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور واقعے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)، ریجنل پولیس افسر (آر پی او) سمیت تمام متعلقہ افسران جائے وقوع پر موجود ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں