بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کا احتجاج کارگر ثابت ہوگیا۔وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ مان گئی اور سرکاری ملازمتوں میں 93 فیصد اوپن میرٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا۔سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کو 7 فیصد تک محدود کردیا ہے۔حکومت نے انٹرنیٹ سروسز آج رات سے بحال کرنے، بدھ کو کرفیو میں صبح 10 سے شام 5 بجے تک نرمی کرنے اور دفاتر صبح 11 سے 3 بجے تک کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔دیگر مطالبات کے لیے مظاہرین کے الٹی میٹم کا آج آخری روز ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شروع ہوئے مظاہروں میں 174 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور ڈھائی ہزار سے زیادہ گرفتاریاں ہوئیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days