بدترین طوفان اور بارش سے متاثرہ بجلی کے نظام کو ریکارڈ وقت
میں بحال کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محد رمضان بٹ کی پریس کانفرنس
لاہور : چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں آنے والی شدید بارش اور طوفان سے بجلی سپلائی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوا تھا، طوفان کے فوری بعد لسیکو میں ایمرجنسی حالت کا نفاذ کرکے الحمدللہ جنگی بنیادوں پر تمام سسٹم بحال کر دیا گیا ، اتنا بڑا بریک ڈاون اتنے کم وقت میں چلنا ہماری بہترین کاوش ہے۔ لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ طوفان سے 500 کے وی سسٹم سے بریک ڈاون ہوا جس کے باعث 2300 فیڈرز بند ہو گیے تھے، انتہائی کم وقت میں خود آپریشن روم سنبھال کر تمام گرڈ چلا دئے، اتنے کم ہم وقت میں سسٹم کی بحالی ٹیم کی ہمت سے ممکن ہوئی، لیسکو چیف نے بتایا کہ تمام ڈسٹری بیوشن، جی ایس سی، جی ایس او سٹاف اور دفاتر رات بھر کھلے رہے، اس کے علاوہ تمام سٹورز بھی کھلوا دئے گئے تاکہ میٹریل کا ایشو نہ بنے ایک ایک گھر کی بجلی بحال ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے صارفین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قدرتی آفت میں نہایت صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ لیسکو سٹاف سے بھرپور تعاون کیا، ہم آئندہ بھی اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

