عامر خان کا والدہ کی سالگرہ منانے کا خصوصی پلان

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی والدہ کی 90ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عامر خان کی والدہ زینت حسین کی سالگرہ کی تیاریوں کے حوالے سے ملنے والی اطلاع میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک بڑی تقریب ثابت ہوگی۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تقریب میں شرکت کے لیے بنارس، بنگلور، لکھنو، میسور سمیت دیگر شہروں سے خاندان کے 200 سے زیادہ ارکان اور دوست 13 جون کو سالگرہ والے دن ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

زینت حسین ایک سال سے زیادہ عرصے سے علیل تھیں تاہم اب وہ تندرست ہوگئی ہیں جس پر ہر ایک کی خواہش ہے کہ انکے ساتھ ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں