بگ باس 16 سے شہرت حاصل کرنے والے اور گلوکار عبدو روزک نے تصدیق کی ہے کہ منگیتر عامرہ کے ساتھ ان کی شادی ملتوی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل شادی کی تقریب 7 جولائی کو ہونا قرار پائی تھی۔ تاہم اب یہ بعد کی کسی تاریخ پر منعقد ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عبدو روزک کو انکے پہلے باکسنگ میچ کی پیشکش ہوئی ہے جو کہ دبئی میں 6 جولائی کو ہوگا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عبدو روزک نے کہا انھوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ انھیں اپنی زندگی میں کسی اعزاز کے لیے فائٹ کا موقع ملے گا۔
انھوں نے کہا کہ اس سال میرے کیریئر اور میری محبت کی زندگی میں کئی اچھی چیزیں ہوئی ہیں، بدقسمتی سے مجھے اس میچ کی وجہ سے شادی ملتوی کرنا پڑ رہی ہے، کیونکہ اس میچ سے ہمیں ہمارے مستقبل کے تحفظ کے لیے بہت زیادہ مالی فوائد ملیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ انکی منگیتر عامرہ نے بھی انکے اس فیصلے کی تائید کی ہے۔
دریں اثنا اس سے قبل ایک انٹرویو میں عبدو نے اپنے مستقبل کی اہلیہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 19 برس کی ہیں اور شارجہ کی یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن پڑھ رہی ہیں۔