وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یوٹیوبر عمر عادل کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو درخواست جمع کروادی۔عظمیٰ بخاری نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے شریک میزبان بھی ہیں۔صوبائی وزیر کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز سے متعلق گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔