عمران ہاشمی کا ’اینیمل‘ سے متعلق خواہش کا اظہار ، کاش رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں ہوتا

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے بلاک بسٹر فلم ’اینیمل‘ سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش وہ رنبیر کپور کی اس فلم کا حصہ ہوتے۔

ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہدایتکار و اسکرین رائٹر سندیپ ریڈی وانگا نے بڑی ہمت اور جرات کے ساتھ ایک مختلف فلم (اینیمل) بنائی۔

انھوں نے کہا کہ انھیں خوشی ہوگی کہ وہ سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ہوں، اس سے قبل عمران ہاشمی نے ایکشن تھرلر فلم اینیمل میں رنبیر کپور کی پرفارمنس کی تعریف کی تھی۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور کی اس فلم نے گزشتہ برس متعدد باکس آفس کے ریکارڈ توڑے تھے اور یہ فلم کافی مشہور ہوئی جس کی وجہ سے اسکی کاسٹ کو بہت شہرت ملی۔

باوجود اس کے فلم میں تشدد بہت زیادہ تھی اور اس پر ناگواری پر مبنی تجزیے بھی کیے گئے، لیکن عمران ہاشمی کی خواہش ہے کہ وہ اس ایکشن فلم کا حصہ ہوتے۔

عاشق بنایا آپ نے جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس فلم سے کافی انجوائے کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں