عید الاضحیٰ کی خوشیاں، شہر برامپٹن کے ساتھ منائیں!

برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) شہرِ برامپٹن کے باسیوں کو عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر گیج پارک میں ایک خوبصورت اور خاندانی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔عید الاضحیٰ، جو کہ “عید قربان” کے طور پر جانی جاتی ہے، مسلمانوں کیلئےعقیدت شکرگزاری اور ایثار کا تہوار ہے۔

ہفتہ 7جون کودوپہر2بجے سے شام 5بجے تک گیج پارک میں کمیونٹی عیدکااہتمام کیاگیا ہے.

یہ فیملی فرینڈلی ایونٹ شرکاء کو مفت تفریحی سرگرمیوں، اسٹیج پر براہِ راست تفریح اور حلال فوڈ ٹرکوں سے مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا (کھانے خرید کیلئےدستیاب ہوں گے)۔

عید کی روح کے مطابق جو کہ سماجی اتحاد اور سخاوت کی علامت ہے شرکاء سے گزارش ہے کہ وہ خراب نہ ہونے والی خوراک یا نئے پیک شدہ کھلونے عطیہ کیلئے ساتھ لائیں جو مقامی فلاحی اداروں کو دیے جائیں گے۔

یہ تقریب شیریڈن کالج کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

برامپٹن کے مئیر پیٹرک براؤن نے بتایا ہے “عید الاضحیٰ ہمارے بہت سے شہریوں کیلئےایک خاص موقع ہے۔ یہ ایمان، خاندان اور سخاوت کا جشن ہے۔ میں تمام شہریوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ اس خوشی میں شریک ہوں، تقریبات سے لطف اٹھائیں، اور عید کی روح کے مطابق دوسروں کی مدد کریں۔ برامپٹن کی طاقت اس کی تنوع میں ہے، اور ایسی تقریبات ہمیں ایک قوم بناتی ہیں۔”

کونسلر نووجیت کور برار، وارڈز 2 و 6، چیئر، کارپوریٹ سروسز سیکشن کے مطابق “ایسی تقریبات برامپٹن کے شمولیتی اور باہمی ربط پر مبنی جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے شہری مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک دوسرے کی ثقافتوں کا احترام کرتے ہوئے مل کر عید کا جشن مناتے ہیں اور ساتھ ہی مقامی ضرورت مند خاندانوں کی مدد بھی کرتے ہیں۔”

اپنا تبصرہ لکھیں