غزہ بورڈ آف پیس میں روس کی شمولیت پر برطانیہ پیچھے ہٹ گیا

لندن(نمائندہ خصوصی) ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس میں روس کی ممکنہ شمولیت کے پیش نظر برطانیہ نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔برطانوی وزیرِ خارجہ یوویٹ کوپر نے کہا کہ برطانیہ کو بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت اور دستخط کی دعوت دی گئی تھی.

تاہم روسی صدر پیوٹن کی ممکنہ موجودگی کی وجہ سے لندن نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔یوویٹ کوپر نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے معاون کردار ادا کرے گا اور وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔