غزہ (الجزیرہ/وفا) قابض اسرائیلی افواج نے غزہ پٹی میں زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 63 فلسطینی ہلاک اور 227 زخمی ہوئے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق صرف غزہ شہر میں ہی 37 افراد شہید ہوئے۔
المواسی، جنوبی غزہ: حملے میں 7 افراد جاں بحق۔انصار کے علاقے: مزید 2 افراد شہید۔صبرا محلہ: 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی۔النصیرات پناہ گزین کیمپ: فضائی حملے میں 2 افراد شہید، ایک زخمی بچہ زندہ نکالا گیا۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک کی وجہ سے ایک بچہ اور ایک بالغ جاں بحق ہوئے، جس سے بھوک سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 457 ہو گئی ہے، جن میں 152 بچے شامل ہیں۔مجموعی شہادتوں کی تعداد 66288ہوچکی ہے جبکہ مجموعی زخمیوں کی تعداد169165ہوچکی ہے.
انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور بنیادی ڈھانچوں کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی عوام تک فوری امداد پہنچانے اور محفوظ انسانی راہداریوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔غزہ میں جاری حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ بین الاقوامی کمیونٹی کی فوری کارروائی کے بغیر انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

