اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پُراُمید ہیں کہ ایک معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات نہ ہو، جہاں تک میری معلومات ہیں، نیتن یاہو کا مجھ سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی وزیرِ خارجہ مذاکرات کے لیے مصر کا دورہ کر رہے ہیں۔